کے پی کی نگراں حکومت کی آئینی حیثیت ناقص‘، سزاؤں میں ترامیم پر پی ٹی آئی کے مرکزی ترجمان ایڈووکیٹ معظم بٹ کی تنقید
پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی ترجمان ایڈووکیٹ معظم بٹ نے خیبر پختونخوا حکومت کی جانب سے پاکستان پینل کوڈ اور کریمنل پروسیجر کوڈ میں کی گئی ترامیم پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے ’ایسے لوگ حکومت میں بیٹھے ہیں جو آئین اور قانون کی خلاف ورزی کر رہے ہیں۔‘انہوں نے اردو نیوز سے بات کرتے ہوئے کہا کہ کہ ’نگراں حکومت کی اپنی آئینی حیثیت ناقص ہے۔ ان کے خلاف عدالتوں میں ہمارے کیسز چل رہے ہیں ابھی ان کا فیصلہ ہونا باقی ہے۔‘ معظم بٹ کا کہنا ہے کہ ’متنازع حکومت ایسے فیصلے کر کے عوام کو ڈرا رہی ہے اور صاف شفاف انتخابات...
Continue reading